بزم اہل سخن پاکستان کا منشور:
بزم اہل سخن پاکستان ترویج ادب،قومی زبان اردوکے سرکاری و تعلیمی نفاذ، پاکستان میں نظام تعلیم کے احیا، وطن پرست عوامی شعور کی بیداری اور تبلیغ کے سلسلے میں سرگرم عمل ہے اور یہ بات تسلیم کرتی ہے کہ پاکستان میں قومی زبان اردو کا فروغ ہی ملک کی سالمیت، اتحاد اور حقیقی تعمیرو ترقی کا وسیلہ ہے۔
